ملک بھر میں کورونا پابندیوں میں مزید توسیع 

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنسنٹر(این سی او سی)نے کورونا کے حوالے سے ملک بھر میں عائد پابندیاں 13اپریل تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

این سی او سی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سربراہ این سی او سی اسد عمر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں موجودہ پابندیاں 13 اپریل تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

این سی او سی کے مطابق رمضان المبارک کے دوران پابندیوں سے متعلق اجلاس 12اپریل کو ہو گا جس میں پابندیوں پر عملدرآمد کے طریقہ کار پر غور کیا جائے گا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ویکسین کی کافی مقدار وسط اپریل کے بعد پہنچنی ہے، اجلاس میں رمضان کے دوران ویکسی نیشن پلان کا بھی جائزہ لیا گیا۔