خیبر پختونخوا کے سب سے بڑے ہسپتال میں صورتحال سنگین

پشاور:خیبر پختونخوا کے سب سے بڑے ہسپتال لیڈی ریڈنگ ہسپتال ایم ٹی آئی میں کورونا کے مریضوں کی تعداد تشویشناک حد تک بڑھ گئی ہے 

 

ترجمان کے مطابق ایل آر ایچ میں کورونا کے مریضوں کے لئے 380 بیڈز مختص ہیں تاہم اس وقت ہسپتال میں کوروناکے مریضوں کی تعداد347 تک پہنچ گئی ہے جبکہ آئی سی یو میں 25 مریض داخل ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مریضوں کی مناسبت سے روزانہ کی بنیاد پر بیڈز کی تعداد میں بتدریج اضافہ کیا جا رہا ہے۔