عوامی آگاہی کیلئے کورونا ویکسین لگوانے کا طریقہ کار یہاں دیا جارہا ہے

کورونا ویکسین لگوانےکیلئے درج زیل طریقہ کار اختیار کیا جائے۔

1۔ سب سے آپ اپنا شناختی کارڈ نمبر بغیر وقفے کے 1166 پر بھیجیں۔
2۔ نادرا سے آپکو 4 ہندسوں والا کوڈ نمبر موصول ہو جائے گا۔
3۔ آپ اپنا شناختی کارڈ لیکر قریبی ویکسینیش سنٹر چلے جائیں۔
4۔ ویکسینیش سنٹر جمعہ کے علاوہ ہر روز رات 12 بجے تک کھلے ہوتے ہیں۔
5۔ کاونٹر پر موجود سٹاف آپ سے شناختی کارڈ،  موبائل نمبر اور نادرا کا کوڈ معلوم کرکے کمپیوٹر میں انٹری کرے گا ۔ اس کے بعد آپ ساتھ والے کمرے سے ویکسین لگوا لیں گے ۔۔۔
6۔ دوسری خوراک کے لیئے آپ کو نادرا مسیج بھیجے گا۔۔ جوکہ 21 دن بعد لگانی ہوگی۔۔۔ ( اگر کسی وجہ سے دوسری ڈوز کا میسج نہ آسکے اور آپ کی 21 دن پورے ہو چکے ہوں تو سنٹر سے رجوع کرکے اپنا میسج پے بھی دوسری لگوائجا سکتی ہے)
واضح رہے کہ اس تمام عمل میں ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہوتا۔۔ یہ سب بلکل مفت ہے تاہم دوسری خوراک کے بعد اگر آپ کو ویکسینیش کا سرٹیفکیٹ درکار ہے تو آپ 100 روپے کی فیس دیکر اور اپنا کوڈ نمبر بتا کر قریبی نادرا سنٹر سے حاصل کر سکتے ہیں ۔