کابل:فغانستان میں طالبان مخالف مزاحتمی فورس کے سربراہ احمد مسعود نے ایک بار پھر معاملات کا مذاکرات کے ذریعے سے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے پر احمد مسعود کا کہنا ہے کہ وہ افغان علماء کی قرارداد کے بڑے متن کی حمایت کرتے ہیں جس میں فوری طور پر جنگ کے خاتمے پر زور دیا گیا ہے۔
احمد مسعود کا کہنا تھا کہ مزاحتمی فورس جنگ ختم کرنے اور مذاکرات کے ذریعے سے معاملات کو حل کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اگر طالبان پنچشیر اور اندراب پر اپنے حملے روک دیں تو مزاحتمی فورس بھی فوری طور پر جنگ بند کردیں گے۔
احمد مسعود کا کہنا تھا کہ اگر طالبان پنچشیر اور مزاحتمی فورس کے علاقوں سے اپنے فوج پیچھے ہٹائیں گے تو مزاحتمی فورس بھی مثبت اقدامات کرے گی۔
احمد مسعود کے مطابق وہ امید کرتے ہیں کہ طالبان علماء اور معززین کے اجتماع میں ایسا کرنے کو تیار ہوں گے۔
’ہمیں امید ہے کہ طالبان افغانستان کے لوگوں کے مطالبے کو توجہ سے سنیں گے اور ان پر سنجیدگی سے عمل کریں گے۔
‘احمد مسعود کا کہنا تھا کہ مزاحتمی فورس افغانستان کے بہترین مستقبل کے لیے ہر طرح کا ایسا تعاون کرنے کو تیار ہے جس میں افغانستان کے تمام طبقات کا اعتماد ہو اور ان کے پاس نمائندگی ہو۔