بے گھر افراد پھر بے آسرا، تین پناہ گاہیں بند 

پشاور: خیبرپختونخو احکومت کی جانب سے غریب بے گھر افراد کے لئے تین پناہ گاہیں فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث بند کردی گئیں ہیں،جبکہ پشاور کے مختلف مقامات میں قائم تینوں پناہ گاہوں کو تالے لگادئیے گئے ہیں،اس سلسلے میں محکمہ سوشل ویلفئیر کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے نام ارسال کئے جانےوالے مراسلے میں کہاگیا ہے محکمہ سوشل ویلفئر نے سال 2019-20کے دوران پشاور کے پانچ مختلف مقامات چارسدہ روڈ،حاجی کیمپ ،کوہاٹ روڈ،سرکاری سرائے یونیورسٹی روڈ،اور پجگی روڈ پر قائم کی تھےں تاکہ بے گھر غریبوںکووہا ں پناہ دی جاسکے ان میں تین پناہ گاہیں،محکمہ بلدیات کی ضلعی دفاتر میں کھولی گئی تھےں جنہیں اب ضلعی حکومت نے بندکرنے کافیصلہ کیا ہے جبکہ ضلعی حکومت کے عملے نے تینوں پناگاہوںکو تالے لگادئیے ہیں،جن میں محکمہ سماجی بہبود کا ریکارڈ اور اثاثے بھی شامل ہیں،مراسلے میں ضلعی حکومت سے درخواست کی گئی ہے کہ محکمہ سماجی بہبود کا ریکارڈ ااور اثاثے انہیں واپس کئے جائیں۔