پشاور: محکمہ اعلی تعلیم خیبرپختونخوا نے صوبے کی 16 سرکاری جامعات میں وائس چانسلرز کی تقرری کے تعیناتی لیٹرز جاری کر دیے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد اعلیٰ تعلیمی اداروں میں قیادت کے خلا کو پُر کرنا اور انتظامی بہتری لانا ہے۔
وزیر برائے اعلی تعلیم، آرکائیوز و لائبریریز مینا خان نے کہا ہے کہ حکومت جامعات کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں قوی امید ہے کہ نو تعینات ہونے والے وائس چانسلرز نہ صرف انتظامی بہتری کے لیے کام کریں گے بلکہ طلبہ اور اساتذہ کی فلاح و بہبود کے لیے بھی اپنی توانائیاں صرف کریں گے۔
حکام کے مطابق ان تقرریوں سے تعلیمی معیار میں بہتری، تحقیق کو فروغ، اور ادارہ جاتی استحکام کی نئی راہیں کھلیں گی۔