جے یوآئی کی صوبائی جنرل کونسل کا دوروزہ اجلاس اہم فیصلوں کے بعد اختتام پذیر ہوگیا مولانا فضل الرحمن نے مجلس عمومی کے اجلاس کی آخری نشست سے خطاب کیا*14 اکتوبر مفتی محمود کانفرنس سے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین خطاب کرینگے کانفرنس کے لیے انتظامی،مالیاتی تشہیری اور استقبالیہ کمیٹی قائم کردی گئی اضلاع کی کانفرنس کے حوالے سے کاکردگی پر اطمینان کا اظہار آئندہ بلدیاتی و قومی انتخابات کے لیے اضلاع کو اپنی تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایات صوبائی مجلسِ عمومی کے اجلاس میں آئے روز اشیائے ضرورت پٹرول اور۔ ڈالر کی قیمتوں میں اضافہ پر اظہار تشویش قوم پر تحریک انصاف کے نام پر عذاب مسلط کرکے ملک کا بیڑہ غرق کردیا گیا اجلاس میں اسمبلی سے غیر اسلامی بل پیش کرنے ،ملکی معیشت کو آئی ایم ایف کے حوالہ کرنے،تاجروں پر ناجائز ٹیکسس ، بی آر ٹی میں مبینہ کرپشن پر خاموشی اختیار کرنے پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ جمعیت علماء اسلام موجودہ حالات میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گے صوبائی مجلس عمومی کا اجلاس صوبائی امیر مولانا عطاء الرحمٰن کی صدارت میں مفتی محمود مرکز پشاورمیں منعقد ہوا اجلاس کے دوسرے روز قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان مولانا فضل علی مولانا عطاء الحق درویش سید ہدایت اللہ شاہ عبدالجلیل جان مفتی فضل غفور، اسرارِ مروت مفتی عبیداللہ قاری گل عظیم نورالاسلام مولانا لطف الرحمان صوبہ بھر کے اضلاع سے اراکینِ مجلس عمومی نے خطاب کیا اجلاس میں قومی اسمبلی کے ارکان مفتی اسعد محمود مفتی انور شاہ مفتی عبدالشکور ذاہد درانی ارکان صوبائی اسمبلی میاں نثار گل محمود بھٹنی ہدایت الرحمٰن جلال الدین ایڈووکیٹ احمد علی درویش آصف اقبال داوزئ شاہ حسین آلائ حاجی دانشمند اسرارِ مروت بھی موجود تھے صوبائی امیر مولانا عطاء الرحمٰن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام صوبہ خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع کی تنظیموں اور عہدیداروں نے ماضی میں بھی جماعتی نظم و ضبط اور ہدایات کے مطابق حکومت کے غیر اسلامی اور غیر آئینی اقدامات کے خلاف جدوجھد میں بھرپور حصہ لیا اور آج بھی قائدین کی ہدایات پر اپنی سرگرمیاں جاری رکھیے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ 14 اکتوبر پشاور میں مفتی محمود کانفرنس تاریخ کی کامیاب ترین کانفرنس ہوگی
انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے انتظامات کے لیے مولانا عطاء الحق درویش عبدالجلیل جان نورالاسلام اسرارِ مروت کی سربراہی میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی کمیٹی مولانا امان اللہ حقانی آصف اقبال داوزئ حاجی دانشمند مولانا احمد علی درویش اور دیگر ارکان شامل ہیں انہوں نے کہا کہ مفتی محمود کانفرنس سے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان اور پی ڈی ایم میں شامل دیگر جماعتوں کے سربراہان خطاب کرینگے
اس موقع پر مولانا فضل الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو قانون دیگر حکومتیں ختم نہ کرسکی وہ موجودہ حکومت خصوصی ایجنڈے کے تحت ختم کرنے کےلئے اقدامات کررہی ہیں اسمبلی سے غیر اسلامی قوانین منظور کرنے کے لئے دباؤ ڈالا جارہا ہے پاکستان کی خارجہ پالیسی کا یہ حال ہے کہ اسوقت آپنے قریبی دوست ہمسایہ ممالک کو ناراض کردیا گیا ہزاروں گھروں کے چولہے بجا دیئے گئے ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کیا جارہاہے مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچ چکی ہے بیرونی ایجنڈے ہر عمل پیرا موجودہ سلیکٹیڈ حکمرانوں نے ملک کے غریب عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے استعماری قوتوں کے زر خرید ایجنٹوں کے خلاف اپنی جدوجھد جاری رکھے ہوئے ہے موجودہ حکومت کے خلاف جو کچھ ماضی میں کہا تھا اج لفظ بہ لفظ صحیح ثابت ہورہی ہیں انہوں نے کہا کہ اسلامی تہزیب کو ختم کر کے مغربی تہذیب مسلط کرنے کے لیے فحاشی اور عریانی کو فروغ دیا جا رہا ہے گھریلو تشدد کابل مدارسِ کے خلاف سازشیں کم عمری میں اسلام قبول کرنے پر پابندی قادیانیوں کی سرپرستی موجودہ حکومت کے ایجنڈے میں شامل ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے امریکہ پر واضح کیا کہ طالبان سے معاہدات کی روشنی میں سب سے پہلے امریکہ کو طالبان کی حکومت تسلیم کرنا چاہیے پاکستان کے حکمرانوں نے پاکستان کی عزت اور وقار خاک میں ملا دی افغانستان کے بارے میں پاکستان کی خاموشی بھی معنی خیز ہے 40 سالہ جدوجھد کرنے والوں کو آج بے سروسامانی کی حالت میں تنہا چھوڑ دیا گیاہے اسوقت دنیا کو افغانستان کے حالات پر سنجیدہ فیصلے کرنے ہونگے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام پاکستان کی ایک بڑی قوت بن چکی ہے ہم نے آئین اور قانون کی پاسداری پر عمل کرتے ہوئے لاکھوں کے اجتماعات کرکے ملک میں امن کی فضاء قائم کی اور کوئی غیر آئینی قدم نہیں اٹھایا اور آج بھی ہم میدان عمل میں ہیں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم سے جانے والوں نے اگرچہ پی ڈی ایم کو کمزور کرنے کی کوشش کی لیکن کراچی کے تاریخی جلسہ عام نے ان کے عزائم پر پانی پھیر دیا انہوں نے بڑھتی ہوئی مہنگائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی میں آج پاکستان نمبر ون پر آچکا ہے عوام خودکشیاں کرنے پر مجبور ہوچکےہیں انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام نے نااہل حکومت کو ووٹ نہیں دیا موجودہ حکومت کو چوری کے الیکشن سے لایا گیا اور مخصوص ایجنڈے پر عمل کرایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ وفاق المدارس العربیہ کے خلاف سازشیں ہم نے یکجہتی کے ساتھ ناکام بنادی سرکاری وفاقی مدارس بورڈ اپنے انجام کو پہنچ چکا ہے مدارس اور جمعیت کو تورنے والی قوتوں کو منہ کی کھانی پڑی جمعیت اور مدارس اپنے اھداف کی طرف کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ایک کڑوڑ نوکریاں دینے کا اعلان کرنے والوں نے لاکھوں ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کردیا گیا انہوں نے کہا کہ فاٹا انظمام کے حوالہ سے جمعیت علماء اسلام کا موقف درست ثابت ہورہا ہیں قبائلیوں کو سبز باغ دکھا کر زبردستی انظمام کیا گیا اج تمام قبائل انظمام کے خلاف جدوجھد کررہے جمعیت علماء اسلام قبائلیوں کی جدوجھد میں ان کے ساتھ مکمل ساتھ دیگی