کے ایم یو سنٹرالائزڈ ایٹا ٹیسٹ کی تاریخ میں توسیع

 پشاور: خیبرمیڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو) پشاور کے زیر اہتمام اتوار 10 اکتوبر کو الائیڈ ہیلتھ سائنسز میں داخلوں کے لیئے ہونے والے کے ایم یو سنٹرالائزڈ ایٹا ٹیسٹ کی تاریخ میں متوقع بارش اور خراب موسم کے باعث 17 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔ اب یہ ٹیسٹ اتوار 17 اکتوبر کو صبح9 بجے صوبے کے مختلف سینٹرز میں بیک وقت منعقدہوگا۔ واضح رہے کہ ٹیسٹ کی تاریخ میں یہ تبدیلی محکمہ موسمیات کی ان اطلاعات کی روشنی میں کی گئی ہے کہ مورخہ9 اور 10 اکتوبرکو صوبے کے بعض علاقوں میں شدید بارش اور خراب موسم کاامکان ہے۔ کے ایم یو ڈائریکٹریٹ آف ایڈمیشن کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کے ایم یو کے ساتھ الحاق شدہ الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے تمام انسٹی ٹیوٹس میں داخلوں  کے لیئے اتوار 10 اکتوبر کو ہونے والے ٹیسٹ کی تاریخ میں تبدیلی کے بعد یہ ٹیسٹ اب اتوار 17 اکتوبر کو منعقد ہوگا جسکے رول نمبر سلپس متعلقہ امیدوران کو عنقریب جاری کر دیے جائیں گے جب کہ باقی شرائط وضوابط میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔مذید براں تمام متعلقہ امیدواران کو  مذید معلومات اور اپ ڈیٹس کے لیئے کے افیشل ویب سائٹ https://ahs.kmuts.pk باقاعدگی سے دیکھتے رہنے کی تاکید کی گئی ہے