ڈاکٹر قدیر کی وفات قومی سانحہ ہے، ترجمان خیبرپختونخوا حکومت

پشاور:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران خان بنگش نے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

 ایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے ڈاکٹر قدیر کی وفات کو قومی سانحہ اور ناقابل تلافی نقصان قرار دیا اور کہا کہ ایسے محب وطن قابل سائنسدان صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں۔

 انہوں نے ایٹمی اور میزائل ٹیکنالوجی سے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا ہے انکی رحلت پر خیبرپختونخوا حکومت اور عوام انتہائی ملول ہے وفاقی حکومت نے محسن پاکستان کی وصیت کے مطابق تدفین شایان شان انداز میں یقینی بنا کر ہماری امنگوں کی بھی ترجمانی کی ہے۔

 ہم اس عظیم سائنسدان کی مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کرتے ہیں اور انکے اہل خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔