لکی مروت میں پولیس موبائل پر فائرنگ، 4 اہلکار شہید

لکی مروت میں پولیس موبائل پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر سمیت 4 اہلکار شہید ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق لکی مروت میں تھانہ صدر  پولیس اسٹیشن کی موبائل معمول کی گشت پر تھی کہ وانڈا میر عالمی کے علاقے میں ان پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر  دی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے اے ایس آئی سمیت 4 اہلکار شہید ہو گئے اور  ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ شہید اہلکاروں میں اے ایس آئی یعقوب خان، کانسٹیبل مستقیم، کانسٹیبل انعام اور ڈرائیور رحیم اللّہ شامل ہیں۔