شاداب کی ہمشکل لڑکی،سوشل میڈیا صارفین محو حیرت

سوشل میڈیا صارفین نے قومی کرکٹر شاداب خان کی ہمشکل خاتون کو ڈھونڈ نکالا ہے جس کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک صارف نےخاتون کی اسٹیڈیم سے لی گئی ہنستی مسکراتی تصویر کو شاداب خان کی ہنستی مسکراتی تصویر کے ساتھ شیئر کیا تاکہ اس حوالے سوشل میڈیا صارفین کی رائے بھی جانی جاسکے۔

تصویر دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ شیئر کی گئی تصویر میں موجود خاتون اور شاداب خان خاصی مماثلت رکھتے ہیں، دونوں کی آنکھیں اور ہنسنے کا انداز ایک دوسرے سے خاصا مشابہت رکھتا ہے۔

تصویر کو شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ میں اسے کیسے نہ دیکھوں جس کے بعد زیر غور تصویر وائرل ہوگئی۔
شاداب کی ہمشکل ہونے کی بناء پر نامعلوم خاتون کے زنانہ نام بھی سوچ لیے گئے۔ تحریم نامی صارف نے شاداب کی ہمشکل خاتون کو شاداب شبانہ قرار دیا۔

ایک صارف نے دونوں کی مماثلت کو دھنیا پودینہ کی جوڑی سے تشبیہ دی۔

ایک صارف نے لکھا کہ سنا تھا کہ ہر انسان کے 6 ہمشکل ہوتے ہیں لیکن یہ ہمشکل مخالف صنف میں بھی ہوسکتے ہیں یہ آج پتہ چلا۔