ملک میں کورونا سے مزید 10 افراد جاں بحق

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 10 افراد جان کی بازی ہار گئےجبکہ مزید 460 افراد وائرس کا شکار ہوئے۔

این سی او سی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 41131 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 460 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 10 اموات بھی رپورٹ ہوئیں۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.11 فیصد رہی۔

اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 28638 ہو گئی اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 80ہزار 822 تک جا پہنچے ہیں جن میں مجموعی طور پر کورونا سےصحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 29 ہزار 683 ہو گئی ہے،جبکہ ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 22501 ہو گئی ہے۔