ملک میں کورونا کیسز میں کمی/ خطرہ بدستور موجود

ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے، تاہم اب بھی ملک بھر میں کورونا کا خطرہ بدستور موجود ہے، جس کا واحد حل ماہرین کے مطابق شہریوں کی ویکسینیشن ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک  بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے  40 ہزار 143 ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں کورونا کے مزید 418 کیسز سامنے آئے جبکہ کورونا  مثبت کیسز کی شرح 1.04  فیصد رہی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 10 مریض انتقال کرگئے جس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا سے  اموات کی تعداد 28 ہزار448 ہوگئی جب کہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 81 ہزار240 تک پہنچ گئی ہے جن میں سے کورونا سےصحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 30 ہزار ہو گئی ہے۔