پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح 81۔0 فیصد تک آگئی

ملک بھر میں کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے، اورگزشتہ 24 گھنٹوں میں یہ شرح 81۔0 فیصد رہی تاہم اب بھی ملک بھر میں کورونا کا خطرہ بدستور موجود ہے، جس کا واحد حل ماہرین کے مطابق شہریوں کی ویکسینیشن ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک  بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 39 ہزار 200 ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں کورونا کے مزید 319 کیسز سامنے آئے جبکہ کورونا  مثبت کیسز کی شرح 81۔0  فیصد رہی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 7 مریض انتقال کرگئے جس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا سے  اموات کی تعداد 28 ہزار 655 ہوگئی جب کہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 81 ہزار 559 تک پہنچ گئی ہے۔