مردےکا اچانک زندہ ہوجانے کاعجیب وغریب واقعہ

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع مراد آباد میں ٹریفک حادثے کا شکار ہونےو الے 45 سالہ شہری سری کیش کو تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا اور اہل خانہ کے اسپتال پہنچنے تک کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا۔

ڈاکٹرز کا بتانا ہے کہ مردہ خانے میں موجود سری کیش 6 گھنٹے گزرنے کے بعد سانس لینے لگا اور جب اہل خانہ کے افراد اس کی میت لینے اسپتال پہنچے تو وہ سانس لے رہا تھا۔

ڈاکٹر کے مطابق مردہ شخص میں 6 گھنٹے بعد سانسوں کا آجانا کسی معجزے سے کم نہیں  تاہم سری کیش اب بھی کومہ میں ہے اور اس کا علاج جاری ہے۔