یورپ میں کورونا سے مزید7 لاکھ اموات کا خدشہ 

اسلام آباد:عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے مارچ 2022 تک یورپ میں کورونا وائرس سے مزید 7لاکھ ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کردیا۔

 غیر ملکی میڈیا  کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے حالیہ عرصے میں یورپ میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہی صورت حال رہی تو مارچ 2022 تک وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 15 لاکھ سے بڑھ کر 22 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق کورونا کیسز میں اضافے کے باعث ہسپتالوں کے خصوصی نگہداشت کے شعبوں پر دباؤ میں اضافیکا بھی خدشہ ہے۔

خیال رہے کہ حالیہ کچھ عرصے میں یورپ  میں کورونا کیسز میں واضح اضافہ دیکھنے میں آیا۔

 جرمنی، برطانیہ، ہالینڈ اور آسٹریا میں متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جس کے بعد حکومتوں کی جانب سے نئی پابندیاں بھی لگائی جارہی ہیں۔