پیٹرول کے حصول کیلئےشہری نے تو حد ہی کردی

ملک میں پیٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال دوران سوشل میڈیا پر حیدر آبادکے ایک کھلے پیٹرول پمپ کی  ویڈیوتیزی سے وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہری زیادہ پیٹرول کے حصول کیلئے دودھ کے ڈرمز میں پیٹرول بھروا رہا ہے اور پیٹرول کیلئے کوئی ایک دو نہیں بلکہ درجن بھر ڈرم کی ایک پوری گاڑی لے کے آگیا ہے۔

ملک میں پیٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال کے باعث جہاں شہریوں کو پیٹرول کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے ایسے میں حیدرآباد کے ایک کھلے پیٹرول پمپ کی ویڈیو سامنے آئی جس میں دودھ فراہم کرنے والی گاڑی کے پیچھے دودھ کے ڈرم رکھے دیکھے جاسکتے ہیں جب کہ شہری ان ڈرمز میں پیٹرول بھروا رہا ہے۔

قبل اذیں پیٹرول کے حصول کے لیے شہری ناصرف اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں میں پیٹرول بھرواتے رہے بلکہ اپنے ساتھ کئی بوتلیں بھی لائے تاہم وائرل ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کئے جارہے ہیں جس میں شہری نے تو حد ہی کردی اور زیادہ پیٹرول کے حصول کیلئے دودھ کے ڈرم کا سہارا لیا۔