ملک میں کورونا سے مزید 13 موات،کیسز کی شرح 88۔0 فیصد رپورٹ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک  بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 41 ہزار 240 ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں کورونا کے مزید 363 کیسز سامنے آئے جبکہ کورونا  مثبت کیسز کی شرح 0.88 فیصد رہی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث 13 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے ساتھ ہی ملک بھر میں کورونا کے باعث اموات کی تعداد 28 ہزار 690 ہوگئی جب کہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 83 ہزار 223 ہوگئی ہے۔