مرغیوں بارے چند دلچسپ حقائق۔۔

مرغیوں کے بارے میں چند دلچسپ حقائق قارئین کی نذر۔۔۔۔
٭ مرغیوں کی آبادی انسانوں سے زیادہ ہے۔ یہ اندازاً 25 ارب ہیں۔ مرغیوں کی تعداد دنیا کے دوسرے تمام پرندوں سے زیادہ ہے۔
٭ مرغیاں معاشرت پسند ہیں اور اکٹھے رہتی ہیں جس میں ایک ترتیب بنائی جاتی ہے۔ غالب مرغیوں کو خوراک اور رہنے کے مقام میں ترجیح دی جاتی ہے۔ اس ترتیب کو ’’پیکنگ آرڈر‘‘ کہا جاتا ہے۔
٭ مرغیوں کے انڈوں کے رنگ کا تعین ان کی نوع اور ان کے کانوں سے ہوتا ہے۔ عام طور پر جن مرغیوں کے کان کی لو سرخ ہوتی ہے وہ بھورے انڈے دیتی ہیں اور جن کی سفید ہوتی ہے وہ سفید انڈے دیتی ہیں۔ غذائیت کے اعتبار سے بھورے اور سفید دونوں انڈوں میں کوئی فرق نہیں ہوتا۔
٭ مرغیاں 100سے زیادہ انسانوں یا جانوروں کے چہرے یاد رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
٭ مرغیوں کو سب سے پہلے جنوبی چین میں چھ ہزار قبل مسیح کے لگ بھگ پالنا شروع کیا گیا اور وہ بھی غالباً لڑانے کے لیے۔ ٭ مرغیوں کو نمکین ذائقے کا پتا چلتا ہے، میٹھے کا نہیں۔
٭ دنیا میں 0.05 سیکنڈ میںتقریباً 97 مرغیاں ذبح کی یا ماری جاتی ہیں۔ ٭ ایک انڈے میں نو زردیاں ایک ریکارڈ ہے۔
٭ مرغی کی سب سے طویل اڑان 13 سیکنڈ ریکارڈ کی گئی جس میں اس نے 301 فٹ کا فاصلہ طے کیا۔
٭ مرغیاں رنگوں کو دیکھ سکتی ہیں اور رنگین خواب دیکھتی ہیں۔
٭ سب سے طویل عمر پانے والی مرغی کا نام ماٹیلڈا تھا۔ وہ 16 برس زندہ رہی۔ مرغیوں کی اوسط عمر اس کے نصف سے بھی کم ہوتی ہے۔
٭ مرغیوں کی اپنی مخصوص زبان ہوتی ہے جس میں 30 مختلف آوازوں کے ذریعے ابلاغ کیا جاتا ہے۔
٭ اپنے آپ کو صاف کرنے لیے مرغیاں مٹی سے نہاتی ہیں۔
٭ کلاسیکی موسیقی سننے سے مرغیاں بڑے انڈے دیتی ہیں۔ بشکریہ روزنامہ دنیا