لندن میں ملازمت حصول کیلئے پاکستانی نوجوان کا انوکھا طریقہ

برطانیہ میں مقیم پاکستان سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ تعلیم یافتہ حیدر ملک نے نوکری کی تلاش کا ایک انوکھا طریقہ اختیار کرتے ہوئے ریلوے اسٹیشن پر اسٹینڈ رکھ دیا جس پر ان کی تعلیمی معلومات سمیت سی وی اور سوشل میڈیا ایپ لنکڈ ان کی پروفائل کا کیو آر کوڈ موجود تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 24 سالہ حیدر ملک نے بتایا کہ شروعات میں تو انہیں کافی عجیب محسوس ہوا کیونکہ لوگ دیکھتے ہوئے گزر رہے تھے لیکن پھر آہستہ آہستہ لوگوں نے پوچھنا شروع کیا اور ایک دو لوگوں نے اپنے ویزیٹنگ کارڈز بھی دیے جو ان کے لیے حوصلہ مند ثابت ہوا۔

حیدر علی کے مطابق اگلی ہی صبح سے ہی انہیں انٹرویوز کے لیے کالز آنا شروع ہوئیں جس کے بعد انہیں پسند کی نوکری مل گئی۔