نیوزی لینڈ کی حاملہ رکن اسمبلی بچے کو جنم دینے سائیکل پر ہسپتال پہنچ گئیں 

ولنگٹن:نیوزی لینڈ کی حاملہ رکن اسمبلی سائیکل پر ہسپتال پہنچ گئیں جہاں انہوں نے ایک صحتمند بچی کو جنم دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق رکن اسمبلی جولی این جینٹر نے اپنی کچھ تصاویر اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر پوسٹ کیں اور اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کی تفصیلات بتائیں۔

انہوں نے بتایا کہ رات 2 بجے مجھے درد اٹھا جس پر میں نے ٹرانسپورٹ کا انتظار کیے بغیر اپنی سائیکل پر اسپتال جانے کا فیصلہ کیا، میرے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ کبھی زچگی کے دوران سائیکل چلا کر ہسپتال جاؤں گی۔

جولی نے مزید لکھا کہ ہسپتال گھر سے صرف 3 منٹ کے فاصلے پر تھا لیکن درد کے باعث سائیکل چلانے میں مشکل پیش آرہی تھی اس لئے ہسپتال پہنچنے میں 10 منٹ لگے۔

انہوں نے اس حالت میں خیر و عافیت سے ہسپتال پہنچنے پر کہا کہ جب میں پارکنگ میں پہنچی تو بے حد خوش تھی کہ اپنی منزل پر پہنچ گئی ہوں۔

 رکن اسمبلی نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ہسپتال پہنچنے کے بعد ہمارے گھر ایک صحتمند بچی کی پیدائش ہوئی جو اب سکون سے اپنے والد کی گود میں ہے۔