مگرمچھ مجسمہ اچانک زندہ ہوگیا،شہری پر حملہ کردیا

فلپائن میں ایک 68 سالہ بزرگ شہری خاندان کے ساتھ تھیم پارک گئے تھے جہاں انہیں تالاب میں ایک 12 فٹ طویل مگرمچھ دکھائی دیا جسے وہ مجسمہ سمجھے بیٹھے،تاہم جوں ہی وہ مجسمے کے ساتھ سیلفی بنانے کے لیے تالاب کے قریب چلے گئے اسی وقت مگر مچھ میں حرکت پیدا ہوئی، اس نے اچانک شہری کا بازو اپنے جبڑوں میں دبوچا اور انہیں کھینچ کر تالاب میں لے گیا۔

خوش قسمتی سے شہری اپنا ہاتھ چھڑا کر تیزی سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے تاہم وہ زخمی ہو گئے، انہیں فوری طبی امداد پہنچائی گئی۔