ہوم الون فلم کا گھر اب کرائے پر دستیاب

گھروں اور رہائش گاہوں کو کرائے پر دینے والی مشہور ایپ اور سروس ایئر بی این بی نےاعلان کیا ہے کہ ہوم الون فلم کا مشہور گھر اب کرائے پر دستیاب ہے، لیکن یہ صرف 12 دسمبر کو ممکن ہوگا اور چار خوش نصیب افراد ہی یہاں ایک رات گزارسکیں گے جس کی فیس صرف 25 ڈالر ہے۔

یہاں آنے والے افراد کے لیے عین وہی رکاوٹیں اور بوبی ٹریپ بچھائے گئے ہیں جو فلم میں تھے۔ پھر اس فرنچائز کی نئی فلم ’ہوم سویٹ ہوم الون‘ بھی دکھائی جائے گی۔ اس کے ساتھ پنیر بھرے مزیدار پیزا کا کینڈل لائٹ ڈنر بھی آپ کا منتظر رہے گا۔

ایئربی این بی نے اپنی ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ بہت سے لوگوں کی خواہش پوری ہوجائے گی کہ وہ ہوم الون فلم کے اصل گھر میں کچھ دیر رہ سکتے ہیں۔

خواہشمند خواتین و حضرات سات دسمبر سے گھر کی بکنگ کراسکتے ہیں۔