شمالی کوریا میں عوام پر 11 دن کیلئے ہنسنے اور شاپنگ پر پابندی

شمالی کوریا میں عوام پر 11 دن کیلئے ہنسنے، شراب نوشی اور شاپنگ پر پابندی

شمالی کوریا کے سابق رہنما کِم جونگ ایل 17 دسمبر 2011 کو 69 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے تھے، ان کی 17 سالہ حکمرانی کو شمالی کوریا کی تاریخ کا تاریک ترین دور سمجھا جاتا ہے۔

شمالی کوریا میں کِم جونگ ایل کی 10 ویں برسی پر شہریوں پر مختلف پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

11 روزہ سوگ میں ہنسنے پر پابندی ہوگی۔ اس دوران کوئی شہری شاپنگ اور شراب نوشی بھی نہیں کرسکے گا اور بصورت دیگر اسے  گرفتار کرلیا جائے گا۔