شیخوپورہ : ایک گھر میں بڑی تعداد میں سانپوں کا رقص

ذرائع کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے برج والاروڈ ہاؤسنگ کالونی کے ایک گھر میں قریبی کھیتوں سے بڑی تعداد میں سانپ موج مستیاں کرتے ہوئے گھس آئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر اہل علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا جس کے بعد ریسکیو 1122 کو اطلاع دی گئی۔

ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر 8 سانپوں کو پکڑمحکمہ جنگلی حیات کے حوالے کردیا۔