حادثے نے بھارتی خاتون کو پاکستانی بنادیا،سوشل میڈیا نے 40 سال بعد بچھڑے خاندان سے ملوا دیا

سوشل میڈیا پر گزشتہ دنوں ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں خاتون بھارت میں اپنے رشتے داروں کی نشانیاں بتارہی ہیں اور ساتھ ہی اپنے بارے میں بتاتی ہیں۔

ویڈیو اتنی وائرل ہوئی کہ وہ خاتون کے بھائی نے سوشل میڈیا پر دیکھ لی جس سے ان کا رابطہ ہوا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مُنی کےنام سے مشہور خاتون بھارتی ریاست اترپردیش کے ایک گاؤں کی رہائشی تھیں جنہیں 1981 میں 16 سال کی عمر میں ایک رشتے دار نے دہلی لے جا کر کسی شخص کو فروخت کردیا تھا اور وہ شخص انہیں کراچی لے آیا۔

خاتون کے مطابق کراچی میں انہیں جس شخص نے اغوا کار سے بچایا اس کا نام سجاد ہے جو اب ان کا شوہر ہے۔

خاتون کا کہنا تھاانہوں نے اپنا نام پھر بشریٰ رکھا اور ان کے 4 بچے ہیںجن کے ساتھ میں ہنسی خوشی زندگی گزار رہی ہوں۔