کورونا بوسٹر ڈوز پر ملے گا اب 100 ڈالر انعام

نیویارک کے سٹی میئر نے شہریوں کی عدم دلچسپی دیکھتے ہوئے بوسٹر ڈوز لگوانے والے شہری کو 100 ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ میئر کا کہنا ہے کہ اومیکرون سے بچنے کا واحد حل ویکسی نیشن ہے،ا س لئے شہریوں کی ویکسینیشن کیلئے ہر ممکن اقدام اُٹھائیں گے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں کورونا کی نئی تبدیل شدہ شکل اومیکرون بجلی کی رفتار سے پھیل رہا ہے جس کی زد میں آکر ایک غیر ویکسین شدہ شخص انتقال کرگیا۔

اومیکرون سے بچنے کا واحد ویکسی نیشن ہے۔ جن شہریوں نے ویکسین کے ٹیکوں کا کورس مکمل کرلیا ہے اب انھیں بوسٹر ڈوز لگوانے کی تجویز دی جارہی ہے اور کہیں کہیں سختی سے عمل درآمد بھی کرایا جا رہا ہے۔

نیویارک کے سٹی میئر نے شہریوں کی عدم دلچسپی دیکھتے ہوئے بوسٹر ڈوز لگوانے والے شہری کو 100 ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ میئر کا کہنا ہے کہ شہریوں کی حوصلہ افزائی بھی ضروری ہے۔

نیویارک میں کورونا کے نئے کیسز کے باعث دوبارہ پابندیاں نافذ کی جارہی ہیں۔سالانہ تعطیلات میں شہریوں کی بڑی تعداد کی نقل وحمل اور سال نو پر گیٹ ٹو گیدر پارٹیز کے باعث ملک بھر میں ٹیسٹنگ انفراسٹرکچر کو مزید مستحکم کیا جا رہا ہے۔