ادویات پر 17فیصد ٹیکس ختم کرنے کی سمری وزیراعظم کو ارسال 

 اسلام آباد: وفاقی وزیر صحت عبد القادر پٹیل نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت نے ادویات پر سترہ فیصد ٹیکس لگا دیا تھا جسے ختم کر نے کیلئے سمری وزیر اعظم کو بھیج دی ہے۔

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے پولیو مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم پوری قوت کے ساتھ اس موذی مرض کے خلاف کام جاری رکھے ہوئے ہیں،ماہرین کی ٹیمیں گلی کوچوں میں اپنا کام سر انجام دے رہے ہیں۔

 انہوں نے کہاکہ قدرتی عوامل میں کے پی اور بلوچستان پولیو کے وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،جن بچوں میں پولیو کے کیس رپورٹ ہوئے انکی عمر 8 ماہ سے ایک سال تھی۔

 وفاقی وزیر نے کہاکہ پولیو کے خاتمے کیلئے ہماری انٹرنیشنل ہیلتھ کے اداروں سے ہماری میٹنگز جاری ہیں، گذشتہ حکومت نے ادویات پر 17 فیصد ٹیکس لگا دیا تھا،اس ٹیکس کو ختم کرنے کے لئے وزیر اعظم کو سمری بھیج دی ہے۔

 وفاقی وزیر نے کہاکہ کئی علاقوں میں والدین اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے نہیں پلانا چاہتے۔ انہوں نے کہاکہ پاک فوج اور دیگر سکیورٹی فورسز ہمارے ساتھ اس مہم میں شریک ہیں،ڈی سی اور ڈی ایچ او  اور میڈیا کی طرف سے آنے والی شکایت پر ایکشن ہو گا۔

 انہوں نے کہاکہ ادویات کی قلت کو پورا کرنے کے لئے پالیسی بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کراچی میں کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز ابھی قابو میں ہیں،  پاکستان میں وائرس کی ریشو ابھی تک 2 اور 3 کے درمیان ہے