سرکاری حج کوٹا میں مقررہ حد سے زائد بکنگ کی تحقیقات کا فیصلہ

 وفاقی کابینہ نے سرکاری حج کوٹا میں مقررہ حد سے زیادہ بکنگ پر تحقیقات کا حکم دے دیا۔

 میڈیا ذرائع کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سرکاری حج کوٹا میں مقررہ حد سے زائد بکنگ کیے جانے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔ کابینہ نے سرکاری حج کوٹا میں مقررہ حد سے زیادہ بکنگ پر تحقیقات کا حکم بھی ے دیا۔

اجلاس میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور متعلقہ اداروں کی جانب سے سیلاب کی صورتحال پر بریفنگ بھی دی گئی۔