وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس نیب کو واپس

لاہور کی احتساب عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس نیب کو واپس بھجوا دیا۔

عدالت نے نیب ترمیمی ایکٹ  کی بنیاد پر ریفرنس نیب کو واپس بھجواتے ہوئے قرار دیا کہ نیب ترمیمی ایکٹ کے بعد رمضان شوگر ملز ریفرنس احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔ احتساب عدالت کے جج ساجد اعوان نے  کیس کی سماعت کی۔