ملکہ الزبتھ دوم کی وفات، پاکستان میں 12ستمبر کو یوم سوگ منانے کا اعلان

برطانوی ملکہ الزبتھ دوم کی وفات پرپاکستان میں 12 ستمبر کو یوم سوگ منایا جائےگا۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 12ستمبر کو یوم سوگ کے موقع پر قومی پرچم سرنگوں رہےگا۔

وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت خارجہ کی سفارش پر یوم سوگ کی منظوری دی۔

خیال رہے کہ 8 ستمبر کو ملکہ برطانیہ الزبتھ ثانی کا انتقال ہوگیا تھا اور ان کی آخری رسومات پیر19 ستمبر کو ادا کی جائیں گی۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات ویسٹ منسٹر ایبےمیں دن 11 بجےشروع ہوں گی۔