عمران خان کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو مزید توسیع دینے کی تجویز

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کی تجویز پیش کردی۔

 تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کی تجویز سامنے آئی ہے۔

اپنے بیان میں عمران خان نے کہا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تقرری کا معاملہ نئی حکومت کے آنے تک مؤخر کردینا چاہیے اور نئی حکومت ہی نئے آرمی چیف کا انتخاب کرے۔

خاتون جج زیبا چوہدری کے خلاف دھمکی آمیز بیان کے مقدمے میں انہوں نے کہا کہ اگر اسلام آباد ہائی کورٹ مجھے بات کرنے کی اجازت دیتی تو شاید معافی مانگ لیتا۔

ملک گیر انتخابات کے معاملے میں انہوں ںے کہا کہ میں الیکشن کے معاملے پر بات چیت کرنے کے لیے تیار ہوں۔