سیلاب متاثرین کے لئےامدادی سامان لے کر 82 پروازیں پاکستان پہنچ گئیں، دفتر خارجہ

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کے سیلاب زدگان کے لئے امدادی پروازوں کی آمد جاری ہے، اب تک82 پروازیں متاثرین کے لئے امدادی سامان لیکر پاکستان پہنچ گئی ہیں۔

دفتر خارجہ کے مطابق سیلاب زدگان کے لئے اب تک متحدہ عرب امارات سے 37، ترکیہ سے 12، چین سے 4، ازبکستان سے ایک، قطر سے چار، فرانس سے ایک، یونیسیف کی دو،

اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارہ ( یو این ایچ سی آر) کی 6 ، ترکمانستان سے ایک، اردن کی ایک اور عالمی ادارہ خوراک کی 3 اور امریکہ سے 10پروازیں امدادی سامان لیکر پاکستان پہنچی ہیں