وزیراعظم نے مزید 8 معاونین خصوصی کا تقرر کر دیا

اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید 8 معاون خصوصی کا تقرر کیا ہے جس کے بعد اب وفاقی کابینہ کی تعداد 70 ہوگئی ہے۔

نئے معاونین خصوصی میں سے 7 کا تعلق پیپلز پارٹی اور ایک کا تحریک انصاف کے منحرف دھڑے سے ہے۔ 

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق فیصل کریم کنڈی، نوابزادہ افتخار خان، مہر ارشاد، رضا ربانی کھر، سردار سلیم حیدر، تسنیم احمد قریشی، محمد علی شاہ باچا اور مہیش کمار ملانی کو وزیر اعظم کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے۔

 نئے معاونین خصوصی میں سے 7 کا تعلق پیپلز پارٹی اور ایک کا تعلق تحریک انصاف کے منحرف دھڑے سے ہے۔ 

وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ میں 34 وفاقی وزرا، 7 وزیر مملکت، 4 مشیر اور 25 معاون خصوصی شامل