آئی سی سی کے سابق امپائر اسد رؤف انتقال کر گئے

 آئی سی سی کے ایلیٹ پینل کے سابق امپائر اور پاکستان کے فرسٹ کلاس کرکٹر اسد رؤف دل کا دورہ پڑنے سے 66 سال کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے۔

اسد رؤف کے بھائی طاہر نے انکے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔

اسد روف کے بھائی طاہر روف کا کہنا ہے کہ نماز جنازہ نماز ظہر کے بعد شاد باغ گول گراونڈ میں ادا کی جائے گی۔ اسد روف رات گئے دکان سے گھر جاتے ہوئے انتقال کر گئے تھے۔

ان کے بھائی کا کہنا ہے کہ اسد روف دکان بند کر کے گھر جارہے تھے کہ دوران سفر سینے میں تکلیف محسوس ہوئی۔ اسد روف کو اسپتال لے جایا جا رہا تھا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

سالہ اسد رؤف آئی سی سی کے ٹاپ امپائر رہے انہوں نے 64 ٹیسٹ، 139 ون ڈے اور 28 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں امپائرنگ کی۔

اس کے علاوہ انہوں نے 11 ویمن ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز بھی سپروائز کیے۔