150کرپشن ریفرنسزکی واپسی کو سپریم کورٹ بحال کریگی‘ شیخ رشید

لاہور: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے150کرپشن ریفرنسزکی واپسی کو سپریم کورٹ انشا اللہ بحال کرے گی،نیب ترامیم کالعدم ہوں گی اور 1کروڑ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق بھی ملے گا۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 70وزرا ء کی تعداد آئین کے منافی ہے،21وزراء بے محکمہ ہیں، آئین کی اس خلاف ورزی کے خلاف ہائیکورٹ جاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اپنے انجام کو پہنچ گئی ہے،پی ڈی ایم نے قوم کو  مہنگائی کے سمندر میں ڈبو دیا،اقتصادی بحران شدید ہو گیا یہ،مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کوتین دن سے پٹرول مافیا قیمت کم نہیں کرنے دے رہا۔مفاہمت یا مزاہمت اس کا فیصلہ ہونے والا ہے۔

انہوں نے کہاکہ وفاقی وزراء اپنے حلقوں میں نہیں جاسکتے۔بلاول پاکستان میں بطور مہمان اداکار آتے ہیں دفتر نہیں جاتے۔