وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں شرکت کے لیے اتوار کی شام نیویارک پہنچ گئے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان، نیویارک میں قونصل جنرل عائشہ علی اور اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن اور قونصلیٹ جنرل کے حکام نے وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔
اجلاس میں دنیا بھر سے تقریباً 140 رہنما شریک ہوں گے ۔ واضح رہے کہ وزیر خارجہ سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد اتوار کی صبح واشنگٹن پہنچے تھے ۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری جی ۔77 اور چین کے وزرا خارجہ کےسالانہ اجلاس اور او آئی سی وزراخارجہ کے سالانہ کوارڈینیشن اجلاس کی صدارت کے ساتھ ساتھ کئی اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت ، متعدد ممالک کے وزرا خارجہ سے ملاقاتیں ، تھنک ٹینک سے خطاب اور او آئی سی رابطہ گروپ برائے جموں و کشمیر کے اجلاس میں شرکت کریں گے