پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے گمنام نمبروں سے ملنے والی دھمکیوں پر کارکنوں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کو بھی جواب میں دھمکیاں دو، جو ڈراتا ہے اسے بھی جواب میں ڈراؤ۔
چکوال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ گمنام نمبروں سے دھمکیاں دینے کے لیے فون آتا ہے، مسٹر ایکس اور مسٹر وائے لوگوں کو دھمکیاں دیتے ہیں۔
دوران خطاب عمران خان نے کارکنوں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کو بھی جواب میں دھمکیاں دو، جو ڈراتا ہے اسے بھی جواب میں ڈراؤ۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ خفیہ نمبروں سے ڈرانے والے کہتے ہیں کہ یہ کر لوں گا وہ کر لوں گا، ان سے کہتا ہوں کہ جو کرنا ہے کرو، ہم بھی کریں گے۔