بزرگ سیاستدان سردار میربلخ شیر خان مزاری انتقال کر گئے

کوئٹہ: بزرگ سیاست دان اور چیف آف تمن مزاری سردار میر بلخ شیر خان مزاری طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ میر بلخ شیر خان مزاری کے بیٹے ریاض مزاری نے اپنے والد کے انتقال کی خبر کی تصدیق کی۔ علاوہ ازیں وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق نگراں وزیراعظم میربلخ شیر مزاری کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ملک وقوم کے لیے ان کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ وہ مزاری قبیلے کے سردار، صوبہ بلوچستان اور پاکستان کی سیاست کی قد آور شخصیت تھے۔