اسلام آباد:نیشنل ہائی وے و موٹر وے پولیس کی جانب سے موٹر وے پر بعض مقامات پر حد رفتارکم کردی گئی جبکہ پشاور تا اسلام آباد اور دیگر کئی دیگر مقامات پر حد رفتار کو برقرا ر رکھا گیا ہے۔
جن مقامات پر حد رفتار تبدیل کی گئی ہے وہاں پر چھوٹی گاڑیوں کیلئے حد رفتار 100کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ بڑی گاڑیوں کیلئے 80کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کردی گئی ہے۔
جن مقامات پر حد رفتار کو تبدیل کیا گیا ہے ان میں ٹھو کر نیاز بیگ تا راوی ٹول پلازہ، پنڈی بھٹیاں تا ملتان، لاہور تا سمبڑ یا ل اور ہکلہ تا یارک شامل ہیں۔
علاوہ ازیں پشاور تا اسلام آباداور دیگر مقامات پر حد رفتار کو برقرار رکھا گیا ہے اور ان روٹس پرچھوٹی گاڑیوں کیلئے حد رفتار 120کلومیٹر فی گھنٹہ برقرار رکھی گئی ہے جبکہ بڑی گاڑیوں کیلئے حد رفتار 110کلو میٹر فی گھنٹہ رہے گی۔
جن مقامات پر حد رفتار برقرار رکھی گئی ہے ان میں موٹر وے ایم ون، اسلام آباد تا پشاور، ایم ٹو اسلام آباد تا راوی ٹول پلازہ، ایم 3لاہور تاعبدالحکیم، ایم فائیو ملتان تا سکھر، ایم نائن حیدر آباد تا کراچی، ہزار ہ ایکسپریس وے برہان تا تھاکوٹ اور سوات ایکسپریس وے کرنل شیر خان تا چکدرہ شامل ہیں۔