حملے بارے ایک اور سکیورٹی افسر کا نام سامنے لانے والا ہوں، عمران خان

اسلام آباد:سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حملے کی تفصیلات کا علم ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے ایک اور دھمکی دے دی ہے۔

عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ وہ ایک اورسکیورٹی افسر کا نام سامنے لانے والے ہیں۔

عمران خان نے اپنے رحیم یار خان اور میانوالی میں دئیے گئے اپنے سابقہ بیانات کی ویڈیوز بھی شیئر کیں اور کہا کہ انہیں قاتلانہ حملے کا پہلے سے علم تھا اور اسکرپٹ عین مطابق تھی۔