تحریک انصاف کا لانگ مارچ گجرات سے لالہ موسیٰ کی جانب گامزن

پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ گجرات سے لالہ موسیٰ کی جانب گامزن ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ جمعرات سے دوبارہ شروع ہوا تھا۔ گزشتہ روز شیڈول کے مطابق شاہ محمود قریشی کی قیادت میں لانگ مارچ کے شرکا گجرات پہنچے تھے۔

شیڈول کے تحت تحریک انصاف کا لانگ مارچ ہفتے کے روز گجرات سے لالہ موسیٰ پہنچے گا۔