عمران حملہ کیس: پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ سے رجوع کرنیکا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عمران خان پر حملے کے معاملے پر درج کی گئی ایف آئی آر میں نامزد افراد کے اندراج کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

پی ٹی آئی کل سپریم کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کرے گی۔ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی وکلاء ٹیم کے ہمراہ کل سپریم کورٹ جائیں گے۔

رٹ پٹیشن تمام صوبوں میں موجود سپریم کورٹ رجسٹریوں میں بھی جمع کروائی جائیں گے.

 پی ٹی آئی نے ہر صوبے سے تعلق رکھنے والے ممبر قومی اسمبلی کو متعلقہ صوبے کی سپریم کورٹ رجسٹری پہنچنے کی ہدایت کردی۔

ایم این ایز صبح دس بجے لاہور، پشاور، کراچی اور کوئٹہ رجسڑی پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق پارٹی کی جانب سے ارکان قومی اسمبلی کو سپریم کورٹ اور رجسٹریوں میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔