شہباز شریف سے وزیراعظم ہاؤس میں آصف علی زرداری کی اہم ملاقات

سابق صدر آصف علی زرداری وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کیلئے وزیراعظم ہاؤس پہنچے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے آصف علی زرداری کا استقبال کیا۔ سابق صدر نے وزیراعظم کی مزاج پرسی کی جبکہ شہباز شریف نے سابق صدر کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

شہبازشریف اورآصف علی زرداری نے ملکی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف کورونا کا شکار ہوگئے تھے اور صحتیابی کے بعد ایک بار پھر انہوں نے ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔