آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پیغام نیک شگون ہے، وزیر دفاع

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پیغام نیک شگون ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ صدر مملکت نے سمری پر دستخط کر دیے ہیں جو خوش آئند اقدام ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا پیغام نیک شگون ہے، تمام ادارے آئین اور قانون کے مطابق چلنے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ہیجانی کیفیت پیدا ہوئی تھی، سیاست دان اپنے طرز عمل کو آئین اور قانون کے مطابق لے آئیں۔