عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو تکنیکی گرانٹ کی منظوری

اسلا م آباد:عام انتخابات کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو تکنیکی گرانٹ کی منظوری دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کو تکنیکی گرانٹ کی منظوری وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی۔

الیکشن کمیشن نے 47 ارب روپے الیکشن کے لیے مانگے تھے۔ کمیشن کی 47 ارب روپے کی گرانٹ منظور نہیں ہوئی تاہم جزوی رقم منظور ہوئی۔

اس کے علاوہ اجلاس میں وزارت اطلاعات و نشریات کی سمری پر میڈیا مہم چلانے کے لیے بجٹ کی منظوری دی گئی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کے الیکٹرک کے لیے ٹیرف سے متعلق سمری بھی زیرِ غور آئی۔