اسلام آباد:مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے سے بچانے کی کوششیں تیزکردیں‘وزیراعظم شہباز شریف سے سابق صدر آصف علی زرداری نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے اور عمران خان کی حکمت عملی ناکام بنانے کیلئے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب میں گور نرراج اور وزیراعلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد پرنے سے سمیت مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔
اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک نے وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پرویز الہی نے عمران خان کا ساتھ نہ چھوڑنے کی یقین دہانی کروائی۔
واضح رہے کہ ہفتے کو راولپنڈی میں تحریک انصاف لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب میں سابق وزیراعظم عمران خان تمام اسمبلیوں سے استعفوں کا اعلان کرچکے ہیں۔ گزشتہ دنوں بھی وزیراعظم شہبازشریف سے سابق صدرآصف زرداری نے ملاقات کی تھی۔