ڈاکٹر اسد مجید سیکرٹری خارجہ مقرر

 اسلام آباد: حکومت نے ڈاکٹر اسد مجید کو سیکرٹری خارجہ مقرر کردیا۔ ڈاکٹر اسد مجید کو سیکرٹری خارجہ مقرر کیے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹر اسد مجید کا تعلق فارن سروسز  پاکستان سے ہے اور وہ گریڈ 22 کے افسر ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر اسد مجید اس وقت بیلجیئم میں پاکستانی سفارتخانے میں ذمے داریاں انجام دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ  پی ٹی  آئی  کے دور میں بھیجا گیا سائفر ڈاکٹر اسد مجید نے ارسال کیا تھا