سندھ سے سینیٹ کی خالی نشست پر پیپلزپارٹی کے امیدوار سید وقار مہدی بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے۔
متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار وقار مہدی کے حق میں دستبردار ہوگئے تھے جس کے بعد وہ بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوئے۔
ریٹرننگ آفیسر اعجاز انور چوہان نے فارم 55 جاری کردیا جس کے بعد وقار مہدی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن جاری کرے گا۔
سندھ سے سینیٹ کی یہ نشست مصطفیٰ نواز کھوکھر کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی۔