اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنماء فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان نے مذاکرات کی کوئی غیر مشروط پیش کش نہیں کی، چیئرمین پی ٹی آئی کا پہلے دن سے مطالبہ تھا کہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں تو پھر ہم مذاکرات کریں گے۔
رہنماء پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا کہ ملک کی معاشی صورت حال خراب ہے،وزارت دفاع کو مزید پیسے چاہئیں،سفارتخانے کے عملے کی تنخواہیں نہیں مل رہیں،یہ بہت خطرناک ہو گا اگر حکومت خود پاکستان کو ڈیفالٹ ڈکلیئر کر دے۔
اپنے ٹوئٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے پنڈی ٹیسٹ میچ کی پچ کو موجودہ سیاسی حالات سے تشبیہ دے دی۔
دریں اثناء میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عام انتخابات تحریک انصاف نہیں پورے ملک کا مسئلہ ہے، پوری امید ہے کہ ادارے اب غیر جانبدر ہیں گے اور وہ کردار ادا کریں گے جو آئین میں لکھا ہے، ہم اداروں سے کوئی غیر معمولی ریلیف نہیں چاہتے۔
عام آدمی کا انصاف کے نظام سے اعتماد ہی اٹھ گیا ہے اور عام تاثر ہے کہ انصاف کا نظام اپنا کردار ادا نہیں کر رہا،جب تک آپ کے فیصلے بند کمروں سے نہیں نکلیں گے اورعوام کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کریں گے۔
پاکستان آگے نہیں جا سکتا، اسمبلیاں تحلیل کرنے اعلان اسی ماہ ہوگا،فارورڈ بلاک میں وہی جائے گا جس نے پاگل خانے جانا ہوگا ورنہ سنجیدہ سیاست کرنے والا ایسا کچھ نہیں کرے گا۔